وزیر مملکت برائے ریونیو نے ملک میں مہنگائی کی وجہ بیان کردی

وزیر مملکت برائے ریونیو نے ملک میں مہنگائی کی وجہ بیان کردی
وزیر مملکت برائے ریونیو نے ملک میں مہنگائی کی وجہ بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہاہے کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر کا کم ہوجانا ہے ، ایک ڈیڑھ سال میں معاشی مشکلات سے نکل جائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر کا کم ہوجانا ہے ، ایک ڈیڑھ سال میں معاشی مشکلات سے نکل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت بڑھ چکی ہے ، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11روپے اضافے کا کہا تھا لیکن ہم نے پٹرول پر چھ روپے ٹیکس کم کردیا اور آج بھی پٹرول پر ٹیکسز پہلے کی نسبت کم سطح پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا جوبات کررہے تھے ، وہ گیس و تیل کی دریافت کے حوالے سے کررہے تھے ،اس حد تک تو میں ان سے اتفاق کرسکتا ہوں لیکن ابھی تک ساڑھے تین ہزار میٹر تک ڈرلنگ کی گئی اور تین چار ہفتے تک ایک ہزار میٹر مزید ڈرلنگ کا عمل بھی مکمل ہوجائیگا لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

مزید :

قومی -