جو با ت فیصل واڈا نے کی، کیا اسد عمر کریں گے ؟ وزیر خزانہ کے بھائی نےسوال اٹھا دیا

جو با ت فیصل واڈا نے کی، کیا اسد عمر کریں گے ؟ وزیر خزانہ کے بھائی نےسوال اٹھا ...
جو با ت فیصل واڈا نے کی، کیا اسد عمر کریں گے ؟ وزیر خزانہ کے بھائی نےسوال اٹھا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ اسد عمر کہتے ہیں کہ ڈیڑھ سال تک مشکلات میں اضافہ ہوگا ، جو بات فیصل واڈا نے کی ہے ، کیا یہ بات اسد عمر کریں گے ؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ تین فیصد گروتھ ریٹ پر نو کریاںبڑھتی نہیں بلکہ کم ہوتی ہیں،بقول اسد عمر ڈیڑھ سال تک مشکلات میں اضافہ ہوگا ، جو بات فیصل واڈا نے کی ہے ، کیا یہ بات اسد عمر کریں گے ؟

انہوں نے کہا کہ اگلے چار ماہ میں کوئی ایسا کام نظر نہیں آرہا جس سے نوکریاں پیدا ہوں، تحریک انصاف کی حکومت نے سات ماہ میں ساڑھے تین ہزار ارب قرضہ لیاہے ۔

مزید :

قومی -