پیپلز پارٹی کی رہنما کا حکومت کو ماہرین نفسیات کی کمیٹی بنانے کا مشورہ

پیپلز پارٹی کی رہنما کا حکومت کو ماہرین نفسیات کی کمیٹی بنانے کا مشورہ
پیپلز پارٹی کی رہنما کا حکومت کو ماہرین نفسیات کی کمیٹی بنانے کا مشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے دن رات کرپشن کارونا روتے ہیں ، اس وقت حکومت کوچاہئے کہ ایک ماہرین نفسیات کی کمیٹی بنائے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ، 7ماہ میں معیشت کو 14جھٹکے لگے ، وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے ، دن رات کرپشن کارونا روتے ہیں ، اس وقت حکومت کوچاہئے کہ ایک ماہرین نفسیات کی کمیٹی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اداروں کو کام کرنے دیا جائے ۔

مزید :

قومی -