نیب قوانین میں ترمیم، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بڑا اعلان کردیا

نیب قوانین میں ترمیم، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بڑا اعلان کردیا
نیب قوانین میں ترمیم، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ نیب قانون میں ترمیم کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،بہت جلد نیب قانون میں اصلاحات لائی جائیں گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاہے کہ نیب قانون میں ترمیم کوحتمی دیدی ہے ، بہت جلد نیب قانون میں اصلاحات لائی جائیں گی، نیب کو غیر فعال نہیں بلکہ فعال ادارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے قوانین پاس نہ ہونے دیئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ جب حکومت آئی تو چیزیں زیادہ خراب تھیں ،اب حالت اس سے ضرور بہترہے جس حالت میں اس وقت ہمیں ملی تھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہوسکتاہے کہ کچھ خوشخبری بھی ملے ، ہم اس طرح ہارے نہیں ہیں جس طرح میڈیا پردکھایا جارہاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -