بھارت میں بی جے پی کی جیت کشمیر پر مذاکرات کیلئے بہتر ہوگی :وزیر اعظم

بھارت میں بی جے پی کی جیت کشمیر پر مذاکرات کیلئے بہتر ہوگی :وزیر اعظم
بھارت میں بی جے پی کی جیت کشمیر پر مذاکرات کیلئے بہتر ہوگی :وزیر اعظم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بی جے پی اقتدار میں آئی تو کشمیر پر مذاکرات کاامکان ہے ، کانگریس جیتی تو مذاکرات سے ہچکچائے گی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر پر مذاکرات کا امکان ہے ، اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو امن مذاکرات کے امکان بہتر ہو جائیں گے کیونکہ کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ بی جے پی کے خوف کی وجہ سے مذاکرات سے ہچکچائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق چھیننے سے متعلق اعلان پر تشویش ہے ، مودی اسرائیلی وزیر اعظم کی طرح قومی جذبات بھڑکا کر الیکشن جیتنا چاہتاہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود تمام عسکریت پسندوں کوختم کرنے کیلئے تیارہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -