آئی سی آئی پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 6 ماہ کے دوران 130 فیصد اضافہ

آئی سی آئی پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 6 ماہ کے دوران 130 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع مین 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کو 2070 ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے لئے کمپنی کے بعد ازٹیکس آمدن 900 ملین روپے رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران آئی سی آئی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1170 ملین روپیکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 9.75 روپے کے مقابلہ میں 22.41 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -