شورکوٹ انٹر چینج پر تیز رفتار مزدا ٹرک کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرایا، 4افراد ہلاک

شورکوٹ انٹر چینج پر تیز رفتار مزدا ٹرک کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرایا، 4افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شورکوٹ (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد ایم فور موٹر وے شورکوٹ انٹر چینج کے قریب مزدہ ٹرک اور ٹریلر میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں مزدہ ٹرک پر سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تیز رفتارمزدہ شورکوٹ انٹرچینج سے ملتان کی طرف جارہا تھا کہ سامنے سٹرک پرکھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ حادثہ مزدہ ڈرائیور کو نیند آنے باعث پیش آیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 30سالہ وقاص،46سالہ شاکر،35سالہ نیک محمد اور 24سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ہر ی پور سالم اور مانسہر ہ سے بتایا جاتا ہے جو مرغیوں سے بھری گاڑی شورکوٹ سے ملتان لے کرجارہے تھے۔
مزدا تصادم

مزید :

علاقائی -