کورونا کو شکست دینے کے بعد چین میں رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں

کورونا کو شکست دینے کے بعد چین میں رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ووہان (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث 76 روزہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہوبی کی حکومت کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن کے نفاذ سے ملک میں 56 ملین افراد گھروں میں محصور تھے لیکن حالیہ ہفتوں میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں کمی کے بعد منگل کو چین میں پہلی بار کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جس کے بعد ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے لیکن ووہان کے رہائشی حکام کو فون ایپ پر اپنی صحت کا ریکارڈ ضرور دکھائیں کہ وہ انفیکشن نہیں پھیلا رہے تاہم جو لوگ بیمار ہیں یا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں ہیں انہیں قرنطینہ میں رہنا چاہیے۔اب چونکہ چین نے کورونا کو شکست دے دی ہے تو وہان سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد شہر کو کھول دیا گیا اور اس موقع پر لوگوں نے جشن بھی منایا۔

مزید :

علاقائی -