لاک ڈاؤن، بھوک کو جوازبنا کر پیشہ وربھکاریوں کی گھر گھر دستک: آئی جی پنجاب کا سختی سے نمٹنے کا حکم

لاک ڈاؤن، بھوک کو جوازبنا کر پیشہ وربھکاریوں کی گھر گھر دستک: آئی جی پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گلی محلوں میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے پیشہ ور بھکاریوں اور نشئی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات اور گلی محلوں میں اُمڈ آنے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی میں تیزی لائی جائے۔ سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں آئی جی پنجاب نے تاکید کی ہے کہ شاہرات پر بچوں سے بھیک منگوانے والے بھکاریوں کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیموں کے ساتھ مل کر بروقت کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے جبکہ خود کو بے روزگار مزدور ظاہر کرکے امداد کے نام پر شہریوں سے اشیاء چھیننے والے نشئیوں کے خلاف بھی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔آئی جی پنجاب نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ شاہرات پر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے بھکاری اور نشئی مافیا کسی رعائیت کے مستحق نہیں چنانچہ چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری مرد و خواتین کے خلاف بطور خاص کاروائی کی جائے اور اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شاہرات سے گذرنے والے یا گاڑیوں میں بیٹھے شہریوں کو ہراساں کرنے والے نشئیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں اور قانونی کاروائی کرتے ہوئے شاہرات سے انکا صفایا کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید موثر بنایا جائے اوربھکاری مافیا اور نشئیوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائے۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے شہر میں کسی بھی طبقہ کی طرف سے سماجی میل جول یا رابطے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ شہر کے چوک چوراہوں میں موجود پیشہ ور بھکاری کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے لاہور پولیس پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے بھکاریوں کا ڈیٹا فیڈ کر لیا گیا ہے اور ان کو دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے ضمانتی مچلکے لے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب، دیہاڑی دارافرا د میں راشن تقسیم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ایسے موقع پر سماجی فاصلہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے اصل حقدار مستحقین میں راشن کی تقسیم میں دشواری پیش آ رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -