گھریلو ملازمہ قتل کیس، لیڈی ڈاکٹر حمیرا کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 10اپریل تک ملتوی

گھریلو ملازمہ قتل کیس، لیڈی ڈاکٹر حمیرا کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ کو قتل کے الزام میں گرفتار مالکن ڈاکٹر حمیرا کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی،عدالت نے فریقین کے وکلاء آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کرلیاہے،گزشتہ روز فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔
،درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ سات ماہ کی حاملہ ہوں،جیل میں میڈیکل کی سہولیات نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے اسے رہا کیا جائے،ملزمہ کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزمہ پر کمسن ملازمہ ثناء کو تشدد کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -