کرپشن الزامات درست ثابت،قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفس سپرنٹنڈنٹ میاں مقصود احمد فوری رپورٹ کرنے کا حکم،جونیئر کلرک معطل

کرپشن الزامات درست ثابت،قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفس سپرنٹنڈنٹ میاں مقصود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور میں آؤٹ آف ٹرن ملازمین کی سنیارٹی درست ری فکس نہ کرنے، پرموشن بورڈ میں ملازمین کے نام شامل نہ کرنے اور کرپشن کے الزامات درست ثابت ہونے پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفس سپرنٹنڈنٹ میاں مقصود احمد کو فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ٹریننگ اینڈ اسٹیبلیشمنٹ برانچ کے جونیئر کلرک کو معطل کرکے ایس ایس پی آئی اے بی لاہور کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس میں جونیئر کلرک سے لیکر آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تک پانے کے بعد بھی تاحال سی سی پی او آفس میں ہی تعینات تھا۔ ملازمین نے سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن سے اپیل کی جس پر سی سی پی او لاہور نے خفیہ طور پر انکوائری کروائی جس پر میاں مقصود اور جونیئر کلرک خاقان شفیق قصور وار ثابت ہوئے۔

مزید :

علاقائی -