کرونا سے نمٹنے کیلئے دنیا جلد عمران کے طریقہ کار پر عملدر آمد کریگی: رمیز راجہ

کرونا سے نمٹنے کیلئے دنیا جلد عمران کے طریقہ کار پر عملدر آمد کریگی: رمیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے طریقہ کار کو اپنائے گی۔57 سالہ رمیز راجہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”آخر کار کورونا وائرس بارے عمران خان کا نقطہ نظر ہی ٹھیک ثابت ہوگا، انہوں نے ناقدین کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ہے اور احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا ہے۔جلد ہی باقی دنیا بھی اس ماڈل کی تقلید کرے گی“۔رمیز راجہ کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کچھ اس طرح کا ردعمل دیا۔یاد رہے کہ 1992ء کی فاتح ٹیم پاکستان جس کی قیادت عمران خان نے کی تھی کا رمیز راجہ حصہ رہ چکے ہیں جو کہ عمران کی قائدانہ صلاحیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔