لاک ڈاؤن کے باوجودچوہنگ کے بازاروں میں غیر معمولی رش

لاک ڈاؤن کے باوجودچوہنگ کے بازاروں میں غیر معمولی رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوہنگ (نامہ نگار)شب برآت کے موقع پر سارا دن بازاروں میں غیر معمولی رش رہا۔دفعہ 144 کی سرعام خلاف ورزی ہوتی رہی۔پولیس گشت نہ ہونے سے چوہنگ کے بازاروں میں رونق رہتی ہے اور گلی محلے کی دکانیں مکمل کھلی رہتی ہیں۔پولیس لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی پابندی کروانے میں فی الحال ناکام دکھائی دے رہی ہے۔جو لوگ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی مکمل پاسداری کررہے ہیں ان کا کہنا ہے یا تو پولیس مکمل طور پر قانون پر عمل درآمد کروائے یا پھر سب کو کاروبار کرنے اور سماجی میل جول کی اجازت دے