حکومت مزدور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے،خورشید احمد

  حکومت مزدور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)عمران خان وزیراعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ یہ یقینی بنائیں کہ صنعتی، کمرشل، کنسٹرکشن کے شعبوں میں کرونا وائرس کے خطرات کے دوران ملازمین بمعہ ڈیلی لیبر کی تنخواہیں ان کی انتظامیہ باقاعدگی سے ادا کرے- حکومت یہ بھی یقینی بنائے کہ ٹیلی ویژن اور اخبارات کی صنعت کے صحافیوں اور کارکنوں کی اْجرتیں بلا تعطل ادا ہوں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے یہ پْرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کارکنوں کو کام پر کرونا وائرس سے محفوظ کرانے کے لئے اْن کی جان،صحت اور صفائی کے لئے فیکٹریز ایکٹ کی دفعات اور آئی ایل او کے توثیق کردہ کنونشنوں کے اْصولوں کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس کا نفاذ کنسٹرکشن، بینکوں، اخبارات، ٹیلی ویژن، صنعت اور کمرشل اداروں پر سختی سے کرایا جائے یہ مطالبات جنرل سیکرٹری کنفیڈریشن ہذا خورشیداحمد، روبینہ جمیل صدر، نیاز خان جنرل سیکرٹری کارپٹ انڈسٹریز ورکرز یونین، اْسامہ طارق جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن،نوشیر خان نائب صدر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، اکبر علی خان جنرل سیکرٹری نیشنل بینک آف پاکستان ایمپلائز یونین، چوہدری انور گجر صدر ریلوے ورکرز یونین ودیگر نمائندگان ٹریڈیونین نے ایک اخباری بیان میں کیئے-