اے سی کینٹ نے لدھر میں آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ کیا

اے سی کینٹ نے لدھر میں آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لدھر میں قائم آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہے۔ دوسری طرف نشاط کالونی میں کورونا وائرس سکریننگ کیمپ میں سکریننگ کا عمل جاری ہے۔
اب تک 600 سے زائد افراد سکریننگ کے لئے کیمپ میں آچکے ہیں۔