حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا،سجاد نذیر

حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلف اور مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پہلے ہی تبدیلی سرکار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کا دور چل رہا تھا اور اب عوام کو معاشی طور پر مارنے کے لئے ان سے کورونا وائرس پر قابو نہیں پا یا جارہا اس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

  ہے حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے۔آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے۔نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے,پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔