چیئرمین نیب سے چینی بحران پر نوٹس لینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

چیئرمین نیب سے چینی بحران پر نوٹس لینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پر چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ایف آئی اے کی چینی پر انکوائری رپورٹ نے نا اہل جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو بے نقاب کردیا ہے۔حکومتی رہنماؤں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت چینی بحران پیدا کرکے قوم کی جیبوں پر سو ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے۔حکومتی رہنماؤں نے چینی کی ایکسپورٹ کے نام پر حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی لی۔لہذا یہ ایوان چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ چینی بحران کا فوری نوٹس لیا جائے