وزیر اعلیٰ موذی وباء کے خلافبر سر پیکار ہیں،ملک نواز اعوان

وزیر اعلیٰ موذی وباء کے خلافبر سر پیکار ہیں،ملک نواز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل لاہور ڈویژن ملک نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے بھر میں موذی وباء کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی طبی مراکز، قرنطینہ سنٹرز پر مثالی سہولیات کیلئے خاطر خواہ اقداما ت کئے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شکایات سیل دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہے۔ لاہور ڈویژن کے تمام علاقوں میں ڈی کلورین سپرے اور سینٹائزڈ کرکے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔