حکومت لاک ڈاؤن کے باعث عوامی مشکلات سے آگاہ ہے،جمشید چیمہ

حکومت لاک ڈاؤن کے باعث عوامی مشکلات سے آگاہ ہے،جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کی صورتحال میں عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان میں کمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،انشا اللہ یہ مشکل وقت کٹ جائے گا لیکن عوام اپوزیشن کے چہرے پہچان چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127 کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ا ب تک ہزاروں خاندانوں میں انصاف امدادپیکج کے تحت مالی امداد تقسیم کر چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت کے پروگرام کے تحت بھی امداد کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں لیکن ایک انسان کے بس میں جو ممکن ہے حکومت اس کے مطابق اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔
جمشید چیمہ