کرونا کے ستائے غریب عوام حکومت سے خائف ہیں،عزیز الرحمن چن

کرونا کے ستائے غریب عوام حکومت سے خائف ہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ کرونا کی ستائی غریب عوام موجودہ حکومت سے خائف ہے کیونکہ اس بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے غریب عوام پر کروڑوں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں کابینہ میں تبدیلی سے نہیں حکومت کی تبدیلی سے عوام کو سکون ملے گا کیونکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کوبتائیں شوگرکی برآمد کیسے کی گئی پنجاب حکومت نے شوگر ملز مافیا کوسبسڈی سے کیوں نوازا آٹا چینی چوروں کو بلا تاخیر فوری گرفتار کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔