قرنطینہ، مصروفیت کھانا پینا، سونا اور ہاتھ دھونا ہے،کبریٰ خان

قرنطینہ، مصروفیت کھانا پینا، سونا اور ہاتھ دھونا ہے،کبریٰ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ کبریٰ خان نے ایک مختصر ویڈیو میں بتا دیا کہ وہ خود ساختہ تنہائی میں کیا کچھ کررہیں ہیں۔انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے کبریٰ خان نے 20 سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے قرنطینہ میں اپنی مصروفیات بتائیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں ’میرے دن کی مصروفیات 20 سیکنڈ میں لکھا اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ ’StayHome‘ کا بھی اضافہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرنطینہ کے دوران ان کی واحد مصروفیت کھانا پینا، سونا اور ہاتھ دھونا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ کو ورزش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خود ساختہ تنہائی سے لطف اندوز نہیں بلکہ بیزار آگئیں ہیں۔

مزید :

کلچر -