وائرس نے جرمنی سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،یار محمد شمسی

وائرس نے جرمنی سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،یار محمد شمسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہکرونا وائرس نے جرمنی سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ اس موذی وبا کے خاتمے کیلئے مجھ سمیت ہر شخص دعا کررہا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے نجات دے۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمیریوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے مقدس لہو کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
ور نا ہی عظیم قربانیوں کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ 1947ء سے اب تک چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا، ہزاروں کو قید عقوبت خانوں میں جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہزاروں کو لاپتہ جبکہ سینکڑوں نوجوانوں کو پیلٹ مار مار کر بصارت سے محروم کیا گیاجبکہ کھربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تباہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے بے ضمیر لوگ بجلی، پانی اور سڑک کے نام پرعوام کے پاس ووٹ لینے جاتے ہیں لیکن اقتدار حاصل کرنے کے بعد بھارت کے جبری قبضے کو مضبوط بنانے اور اپنے ہی لوگوں کا خون بہانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتیں۔

مزید :

کلچر -