لائیو سٹاک پنجاب کی ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے ایڈوائزری

لائیو سٹاک پنجاب کی ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے ایڈوائزری

  

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کی لہر کے باعث محکمہ کے تمام ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام افراد کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

،بلاضرورت مویشیوں کے باڑے میں نہ جائیں اور جانوروں کی ویکسین کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ محکمہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ جانوروں کی ویکسینیشن سمیت دیگر امور کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

مزید :

کامرس -