گوگل برائیاسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پروگرام کیلئے منتخب

گوگل برائیاسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پروگرام کیلئے منتخب

  

کراچی(پ ر) کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک اسٹارٹ اپ، اُن کامیاب گیارہ (11) کاروباری اداروں میں شامل ہے جنہوں نے گوگل کے ایکسلریٹر پروگرام برائے پائیدار ترقیاتی اہداف (Sustainable Development Goals;SDGs)کے لیے درخواست دی تھی۔ یہ اسٹارٹ اپس سماجی و ماحولی چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے 17پائیدار ترقیاتی اہداف میں سے کم از کم ایک کے لیے کام کرتے ہیں۔داخلوں کی طلبی کے نتیجے میں، پروگرام کو یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تقریباً 1,200 اسٹارٹ اپس کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ پاکستان سے ونڈرٹری (Wondertree) نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان سے کامیاب ہونے والا یہ اسٹارٹ اپ معالجاتی اور تعلیمی کھیلوں کے ذریعے خصوصی ضرورتوں کے حامل بچوں میں احساس و حرکات کی ترقی میں تیزی لانے کے لیے کام کررہا ہے اور اس طرح اقوام متحدہ کے گول نمبر 3، 4 اور 10 کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔دنیا کے جن دیگر ممالک سے اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں فرانس(1)، جرمنی(2)، اسرائیل(1)، کینیا(2)، نیدرلینڈز(1)، نائیجیریااور برطانیہ(2) شامل ہیں۔

ہر اسٹارٹ اپ کا بانی گوگل کی 20 سے زائد ٹیموں کے انجنیئروں اور دیگر مضامین کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اینجنیئرنگ، بزنس ڈیویلپمنٹ اور فنڈنگ کے مسائل سے نمٹ سکے۔ چونکہ اِس ایکسلریٹر کی توجہ کا مرکز پائیداری ہے، یہ بانیان (founders) پائیدار اترقیاتی اہداف اور متعلق پارٹنرز کے نکتہئ نظر سے سیکھیں گے۔

مزید :

کامرس -