کاشتکاروں کو گندم کے کھیتوں سے بارشوں کا پانی فوری نکالنے کی ہدایت

  کاشتکاروں کو گندم کے کھیتوں سے بارشوں کا پانی فوری نکالنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (یواین پی) محکمہ زراعت نے گزشتہ روز ہونیوالی شدید بارشوں کے باعث گندم کے کھیتوں میں کھڑے بارشی پانی کو فصل کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیدیا ہے اور کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ کوئی وقت ضائع کئے بغیر گندم کے کھیتوں سے بارشوں کا پانی فوری نکال دیں۔
تاکہ کٹائی کے مرحلہ کے قریب گندم کی فصل کو پیداواری نقصان سے بچایا جاسکے۔محکمہ زراعت فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بے موسمی بارشیں عین کٹائی کے مرحلہ کے قریب گندم کی فصل کو نقصان پہنچاسکتی ہیں اسلئے کاشتکار ڈھلوان کی سطح پر بارشوں کا پانی نکالنے میں کسی تساہل سے کام نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کی برداشت کے موقع پر ہونے والی غیر موسمی بارشیں فصل کو خاصا نقصان پہنچاتی ہیں اسلئے کاشتکاروں کو برداشت کے دوران ریڈیو اور ٹی وی پر نشر ہونے والی موسمیاتی پیشگوئیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی طرح فصل پک جانے پر ہی اس کی کٹائی کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل اور غذا کا بہترین ذریعہ ہیں نیز گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک خود کفیل ہے۔

مزید :

کامرس -