سکینہ سموں نے پاکستانی ڈراموں کے معیار پر سوال اٹھا دیا

  سکینہ سموں نے پاکستانی ڈراموں کے معیار پر سوال اٹھا دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں نے پاکستانی ڈراموں کے معیار پر سوال اٹھا دیا،انہوں نے کہاہے کہ پاکستانی ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر منوانے کیلئے بہت سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے،جس کیلئے کئی سال درکار ہوں گے،جو صرف بہتر کا راگ الاپتے ہیں وہ اپنی خامیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اداکار اپنے کلچر کو مدنظر رکھیں۔سکینہ سموں کا کہناتھاکہ شیشہ پینے جیسے مناظر ڈرامہ سیریلز میں دکھانا درست نہیں۔، اس کا ہمارے کلچر اور تہذیب سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ضرور ت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں معیاری ڈرامہ بنائے جائیں تاکہ شائقین ایک مرتبہ دوبارہ ڈراموں کو پسند کریں۔

مزید :

کلچر -