صنعتیں کھولنے کا خیر مقدم

    صنعتیں کھولنے کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پنجاب میں صنعتیں کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے تجارتی مراکز کو بھی کھولنے کا مطالبہ کردیا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ حکومت خاص طور پر ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کاروباری مراکز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیزجاری کرے۔محدود اورمحفوظ رہتے ہوئے اہم مراکز کو مرحلہ وار ٍکھولا جائے۔ لاک ڈاون چودہ اپریل تک ہے، ضلعی انتظامیہ کو چایئے کہ وہ تاجربرادری اور چیمبر آکامرس کے ساتھ ایس او پیز کے حوالے سے فوری مشاورت کرے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات جیسا کہ ماسک، سپرے اور سماجی دوری جیسے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے جائیں۔

مزید :

کامرس -