لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلا ء کی مالی امداد کیلئے 3کروڑ 30لاکھ روپے مختص

لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلا ء کی مالی امداد کیلئے 3کروڑ 30لاکھ روپے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بارکونسل نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مستحق وکلاء کی مالی امداد کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کردئیے،رقم مختص کرنے کا فیصلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اکرم خاکسار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،یہ رقم صوبہ بھر میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر ضرورت مند وکلاء میں تقسیم کی جائے گی،اجلاس میں مزید فنڈز کے حصول کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،پنجاب بارکونسل کے عہدیداروں کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عدالتی کام ٹھپ ہے،جس سے وکلاء بری طرح متاثر ہورہے ہیں،اس لئے ضرورت مند وکلاء کے لئے فنڈ قائم کیا گیاہے۔
رقم مستحق

مزید :

صفحہ آخر -