وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے سیزنل سٹاف کا کوٹہ الاٹ کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے سیزنل سٹاف کا کوٹہ الاٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سکشن آفیسر حج 2020ء کے انعقاد کیلئے پر امید۔وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کیلئے سیزنل سٹاف کا کوٹہ الاٹ کرکے مختلف شعبوں اور حاجی کیمپوں سے 10 اپریل تک نام مانگ لیے۔سکشن آفیسر رانا ناظم خان کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کے دفتر سے 18افراد،سیکرٹری آفس 10،ایڈیشنل سیکرٹری 5،پرل سیکرٹری آفس 4،ایڈمن ونگ 40، حج ونگ 66، ریسرچ اینڈریفرنس ونگ15، انٹر فیتھ ونگ 20،لیگل ونگ8،دعوہ زیارت12،CF&AOونگ6،حاجی کیمپ لاہور 6،حاجی کیمپ کراچی 6،حاجی کیمپ پشاور4،حاجی کیمپ کوئٹہ4،حاجی کیمپ ملتان 4،حاجی کیمپ سکھر 3،استقبالیہ اور سکیورٹی سے 3افراد کے نام مانگے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے وفاقی وزیر نے سعودی حج کی ہدایت پر حج 2020ء کے سارے امور موخر کررکھے ہیں وزارت میں عملا کام ٹھپ ہے، سکشن آفیسر نے دو دن کا وقفہ دے کرسیزنل سٹاف کیلئے 10اپریل تک نام مانگ لیے ہیں۔
سیزنل سٹاف

مزید :

صفحہ آخر -