چودھری پرویز الٰہی نے آل پارٹیز خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

چودھری پرویز الٰہی نے آل پارٹیز خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی اور نمبر گیم کی بجائے کرونا جیسی عالمی وبا کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی معاشی ضروریات کو پورا کرنا ہونی چاہئے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آل پارٹیز خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 10 اپریل کو طلب کرلیا ہے جو ویڈیو لنک پر ہو گا۔ اجلاس میں تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد جماعتوں کے نامزد ارکان شرکت کریں گے، 11 رکنی کمیٹی کرونا کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی،معاشی صورتحال پر پیدا شدہ اثرات پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر چودھری پرویزالٰہی کریں گے۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -