عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

    عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

  

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ امریکا میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی تک رسائی کیلئے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔عدالت عالیہ میں فوزیہ صدیقی اور ان کے وکیل عرفان عزیز پیش ہوئے۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکا ان تمام قیدیوں کو ان کے آبائی ملکوں کو واپس کررہا ہے جو قتل کے الزام میں گرفتار نہیں، کرونا وائرس کے باعث فرانس،بھارت اور ایران نے بھی امریکا سے اپنے قیدی واپس لے لئے ہیں۔ عافیہ صدیقی سیاسی قیدی ہیں، ان کو بھی حکومت پاکستان واپس لائے۔فوزیہ صدیقی کے وکیل عرفان عزیز نے موقف اختیار کیا کہ امریکا میں بڑھتے کورونا کیسز سے عافیہ صدیقی کی جیل میں صحت سے متعلق خدشات ہیں،3 سال سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور وزارت انسانی حقوق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -