بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے ارکان کی واپسی ممکن بنائی جائیگی،شہر یار

    بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے ارکان کی واپسی ممکن بنائی جائیگی،شہر یار

  

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اوربیرون ممالک پھنسے تبلیغی جماعت کے ہزاروں ارکان کی گھروں کو واپسی ممکن بنائی جائے گی اور اس مقصد کے لئے رائیونڈ میں وزارت داخلہ کا سیٹ اپ قائم کرنا ہوگا۔وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزارت داخلہ، ایوی ایشن، صحت اور خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نے کہا کہ پارلیمان حکومتی امور کی نگرانی کی ذمہ داری ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی،ہمیں مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرناہوگا اور متاثرین کو ریلیف دینا ہے۔ رائیونڈ میں ایک وزارت داخلہ کا سیٹ اپ قائم کرنا ہوگا تاکہ وہ تبلیغی جماعت کے متاثرین کی امداد اور ان کی اپنے ممالک اور گھروں کو واپسی ممکن بنائی جاسکے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ15000 پاکستانی ملک بھر میں پھنسے ہوئے ہیں.جبکہ 1500 غیرملکی بھی ملک میں موجود ہیں۔ تقریباً 1800 پاکستانی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان سب کی اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہبیرون ملک پھنسے پاکستانی تارکین وطن کی واپسی کیلئے متعلقہ مشنز اور سفارتخانے فعال کردار ادا کریں۔ ایوی ایشن اور دیگر ادارے ان کی وطن واپسی جلد از جلد ممکن بنائیں۔ پارلیمان پاکستانی تارکین وطن کی جلد از جلد وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کریگی۔ا۔ تبلیغی جماعت کے اکابرین نے رائیونڈ سے بزریعہ آڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ کالا شاہ کاکو لاہور سے 400 افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -