وزیراعظم نے عوامی ریلیف کو سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں الجھا دیا: پیپلز پارٹی

وزیراعظم نے عوامی ریلیف کو سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں الجھا دیا: پیپلز پارٹی

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے اس مشکل وقت میں عوامی ریلیف کو سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں الجھا دیا ہے،احساس پروگرام انتظار فرمائیے جیسا خود غرضانہ ڈرامہ ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں بے شمار لوگ ایس ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو نہیں سمجھتے۔ اگر کسی کم پڑھے لکھے سے ایس ایم ایس پر 15سوالات کئے جائیں تو کیسے ممکن ہے وہ ان سوالات کا جواب دے سکے۔ جب کام کرنے کی نیت ہی نہ ہو تو میرٹ کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ قوم کو اس وقت ریاست کی امداد کی سخت ضرورت ہے لیکن ایک ماہ سے وزیراعظم ذہن ہی نہیں بنا سکے کہ عوام کی کوئی مدد بھی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو وزیراعظم کی کھوکھلی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے جنہیں یہ نہیں پتہ کہ 18ہزار تنخواہ لینے والا سرکاری ملازم بھی غربت کی زندگی بسر کر رہا ہے۔ عوام کے منتخب صدر آصف زرداری نے سوات اور سیلاب کے متاثرین جن کی تعداد 30لاکھ تھی کی مکمل بحالی تک ان کی کفالت کی اور پھر انہیں اپنے گھروں میں آباد بھی کیا۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -