کرونا وائرس قوم کو متحد کرنے کا بہترین موقع ہے، آصف کرمانی

  کرونا وائرس قوم کو متحد کرنے کا بہترین موقع ہے، آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس قوم کو متحد کرنے کا بہترین موقع ہے۔ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں، حکومت اور عوام کو کرونا وائرس کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیاست کرنے کا نہیں بلکہ خدمت کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات میں کمی کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہیے انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے- انہوں نے کہاکہ غریب اور دیہاڑی دار مزدور تک امدادی رقوم اور راشن کی ترسیل کا طریقہ کار اطمینان بخش نہیں -
آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -