شوگر سکینڈل کے حوالے سے چیئرمین نیب اپنا اقبال بلندکریں،نیر حسین

شوگر سکینڈل کے حوالے سے چیئرمین نیب اپنا اقبال بلندکریں،نیر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ درآمد برآمدکے گھناؤنے کھیل میں قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم ہاؤس کی مالیاتی سرپرستی کی آڑ میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ عمران خان حکومت کے ماتھے پر کرپشن کا سیاہ داغ سج گیا ہے۔ ایک بیان میں نیر حسین بخاری نے کہاکہ حیران کن امر ہے کہ چیئرمین نیب اپنا اقبال بلند کرتے نظر نہیں آ رہے۔ چینی گندم میگا سیکنڈل کے ذمہ داران کا قانون سے بالاتر ہونا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ خود وزیراعظم چینی گندم میگا سیکنڈل زمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے جانے میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ صرف الزامات پر اپوزیشن کو نشانہ بنایا گیا، چینی گندم بحران ذمہ داران اور وفاقی صوبائی حکومتی وزراء کو ڈھیل کیوں؟ انہوں نے کہاکہ سرکاری تحقیقاتی رپورٹ میں وزیر فوڈز کیلئے سیکورٹی رسک ثابت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی کمیشن رپورٹ میں ذمہ دار کو وزارت اقتصادیات عنایت کرنا سرکاری تحفظ ہے۔
نیر حسین بخاری

مزید :

صفحہ آخر -