کرونا وباء ملک و قوم کے بقا کی جنگ بن چکی، عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے: چودھر سرور

  کرونا وباء ملک و قوم کے بقا کی جنگ بن چکی، عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے: چودھر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک، تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور صوبائی اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمد وسیم رامے کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا کیخلاف جنگ میں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا انسانوں کیساتھ ساتھ معیشت کیلئے بھی خطر ناک ثابت ہورہا ہے۔ اپوزیشن ہر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی پالیسی چھوڑ دیں اور کروناکے خلاف حکومتی اداروں کیساتھ کھڑی ہوجائے ہم سب نے ملکر 22کروڑ پاکستانیوں کو کرونا کی وبا ء سے محفوظ بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ ملک وقوم کے بقا کی جنگ بن چکی ہے اور اس میں پاکستان کسی قسم کی کوتاہی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کرونا کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ کرونا جتنا زیادہ پھیلے گایہ ملک وقوم کیلئے اتناہی تباہ کن ہوگا اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ سڑکوں پر گھومنے کی بجائے اپنے گھروں میں رہیں۔انشاء اللہ عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کورونا کے خلاف جنگ میں حکومتی اداروں کو جس طر ح سپورٹ کر رہی ہے اسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -