وزیراعظم احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر مثا ل قائم کریں: مریم اورنگزیب

وزیراعظم احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر مثا ل قائم کریں: مریم اورنگزیب

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے حوالے کردیں،روشن مثال قائم کرنی ہے تو عمران صاحب استعفی دیں، احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں،آٹے چینی چوری کے سب فیصلوں پر عمران اور بزدار صاحب کے دستخط ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران اور بزدار صاحب بھی گرفتار ہوں، سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر آٹا اور چینی کے اپنے فیصلوں کا جواب دے دیں،عمران صاحب نے اپنے عمل سے ثابت کیا کے وہ قانون سے بالاتر ہیں،جب شوگر مل والے گھر بنا کر دیں، گاڑی خرید کر دیں تو شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت ہے،جب شوگر مل والے کچن، پارٹی اور دھرنے کا خرچہ چلائیں تو اپنی شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت،عمران صاحب کی تاریخ اْن کے ہاتھ دوسروں کی جیب میں سے بھری پڑی ہے،مقصد عوام کے مفاد کا تحفظ ہوتا تو آٹے اور چینی کی قلعت ہوتے ہوئے عمران صاحب چینی اور آٹے کی برآمد کے فیصلے پہ دستخط نہ کرتے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -