سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ ہیں،قونصل جنرل

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ ہیں،قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(محمد اکرم اسد)جدہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مالی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، سعودی عرب کے مغربی علاقے میں کام کرنے والے تین پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ جدہ، انگلش سیکشن رحاب اور طائف کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ نئی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ تعلیمی عمل کا تسلسل برقرار رکھنے اور طلبہ کے قیمتی وقت کو بچانے کیلئے تینوں سکولوں نے فاصلاتی تعلیم کو مزید موثر بنانے کیلئے سوشل میڈیا ٹولز اور انٹرنیٹ کے ذریعے تدریسی عمل شروع کردیا جبکہ والدین کو ریلیف دینے کیلئے سکول انتظامیہ بس کی فیس نہیں لے رہی جبکہ ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی بھی اضافی معاوضہ وصول نہیں کیا جارہا۔علاوہ ازیں سکول ملازمین گھروں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان کی تنخواہوں میں بھی کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جارہی۔قونصلیٹ والدین کی معاشی پریشانیوں سے آگاہ ہے اور بحران جاری رہنے کی صورت میں سکولوں کے ساتھ ٹیوشن فیس کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔
قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -