ٹائیگر فورس چند دنوں میں متحرک، حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی: ثانیہ نشتر عثمان ڈار

  ٹائیگر فورس چند دنوں میں متحرک، حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی: ثانیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وز یر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور چیئر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے اتفاق کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے عثمان ڈار نے ملاقات کے دوران ملک میں کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرونا ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے۔اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک حکومت خود پہنچے گی۔
ثانیہ نشتر،عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -