پاکستان میں کرونا سے مزید 6اموات، 197نئے مریضوں میں تشخیص، متاثرین کی تعداد 4207تک پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا سے مزید 6اموات، 197نئے مریضوں میں تشخیص، متاثرین کی تعداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، کراچی، پشاور،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی۔بدھ کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 197کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ اب تک سندھ میں مزید 50 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب میں 104 کیسز 2 ہلاکت، بلوچستان 6 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں اب کرونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی،اس طرح صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے اب تک مزید 104کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2108 ہوگئی، مزید 2 ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاؤالدین 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد 31، سیالکوٹ 6، لیہ 17 بہاولنگر میں 8 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عام شہریوں میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں 340 ہیں، ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 63، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 19، نارووال 6، گجرات 98، حافظ آباد 6، منڈی بہاؤالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، رحیم یار خان 3، سرگودھا6، میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 34 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔وزیر صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے حال ہی میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا تھا۔وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 210 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کے لیے آئسولیش وارڈز منتقل کیا جائیگا۔لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک ڈاکٹر بھی کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے ا?یا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان کرونا

بیجنگ/ووہان/واشنگٹن(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد15لاکھ اور ہلاکتیں 84ہزار تک پہنچ گئیں،امریکہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد،اسپین میں ڈیڑہ لاکھ کے قریب ہوگئی،چین نے ووہان میں 76روز بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا جس کے بعد ٹرین اورفضائی سروس بھی بحال ہوگئی،ہانگ کانگ میں بیوٹی،مساج پارلرز بند کردیئے گئے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنسز وانجینئرنگ نے نوول کروناوائرس کی وبا ء سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مصدقہ مریضوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ یہ اعداد 8اپریل کو 0500جی ایم ٹی تک ہیں جس کے مطابق پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد14لاکھ30ہزار453ہوگئی ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں یہ تعداد3لاکھ99ہزار81ہوگئی سپین میں 1لاکھ41ہزار942،اٹلی میں 1لاکھ35ہزار586،فرانس میں 1لاکھ 10ہزار70جبکہ جرمنی میں 1لاکھ 7ہزار663مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔اسی طرح ایران میں 62ہزار589،برطانیہ میں 55ہزار949،ترکی میں 34ہزار109مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔سوئیٹزرلینڈ میں 22ہزار253جبکہ چین میں 83ہزار159مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 62نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 59درآمدی ہیں۔قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ مقامی سطح پر 3 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 2صوبہ شان تونگ جبکہ ایک صوبہ گوانگ تونگ میں منگل کے روز 2ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے 1 ہلاکت شنگھائی اور دوسری صوبہ ہوبے میں ہوئی،مین لینڈ پر کل12نئے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 11درآمدی ہیں جبکہ 1 گوانگ تونگ میں کمیشن کے مطابق 112افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 22 کی کمی کے بعد189رہ گئیامریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی اموات چین سے قریبا 4 گنا اور بیماروں کی تعداد 5 گنا زیادہ ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں 12ہزار 854، جبکہ بیمار افراد کی تعداد 4 لاکھ412 ہو گئی۔3 لاکھ 65 ہزار 884 کورونا کے مریض اب بھی امریکا بھر کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 9 ہزار 169 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 ہزار 674 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے۔ارطانیہ کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواوں سے ہوشیار رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیا کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے۔قطر نے کرونا وائرس سے دو مزید اموات کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قطری وزارت صحت کے مطابق خلیجی ریاست میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کے 225 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اب ملک میں اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 2057 ہوگئی ہے

کرونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -