کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اضافی قر ض، آئی ایم ایف آئندہ ہفتے پاکستان کو ایک ارب 40کروڑ ڈالر دے گا

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اضافی قر ض، آئی ایم ایف آئندہ ہفتے پاکستان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آئندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ دے گا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آ ئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔
آئی ایم ایف
s

مزید :

صفحہ اول -