ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن میں جوبیڈن کو ہر اکر دوبارہ صدر منتخب ہونے کا روشن امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن میں جوبیڈن کو ہر اکر دوبارہ صدر منتخب ہونے کا روشن ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) کرونا وائرس کے سائے سے نکلنے کے بعد نومبر کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے کا روشن امکان ہے، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز شروع میں بہت تیزی سے آگے بڑھے تھے لیکن بعد میں دوسرے امیدوار سابق نائب صدر جوبیڈن نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا اس لئے پارٹی کے آئندہ قومی کنونشن میں انہیں صدارتی ٹکٹ مل جائے گااور شاید صدر ٹرمپ بھی یہی سمجھ رہے تھے کہ بالآخر ان کا جوبیڈن سے ہی مقابلہ ہو گا اور اسی وجہ سے انہوں نے جوبیڈن کو یوکرین کے بزنس کے کرپشن کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی، یہ معاملہ اتنا آگے بڑھا کہ اس کی بناء پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع ہو گئی یہ الگ بات ہے کہ یہ تحریک سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت کے باعث کامیاب نہ ہو سکی۔ گیلپ پول کے تازہ سروے میں 60 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کی پالیسی کی حمایت کی ہے اگرچہ شروع میں یہ کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اس بحران کا بروقت سدباب کرنے میں کوتاہی برتی تاہم جیسے جیسے وقت گزرا صدر ٹرمپ نے بحران کی شدت کے باوجود جس طرح قوم کی امیدیں برقرار رکھیں اس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گیلپ پول میں 94 فیصد ری پبلکن، 60 فیصد آزاد اور 27 فیصد ڈیمو کریٹک افراد نے صدر ٹرمپ کی کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے پالیسیوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے حق میں جو یہ لہر پیدا ہوئی ہے اس کا یقیناً انہیں آئندہ صدارتی انتخابات میں فائدہ پہنچے گا اور وہ بڑی آسانی کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہو جائیں گے۔

روشن امکان

مزید :

صفحہ اول -