ملک بھر میں شب برآت عقیدت و احترام سے منائی گئی

    ملک بھر میں شب برآت عقیدت و احترام سے منائی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں شب برآت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گی۔ اہل ایمان نے نوافل ادا گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کی۔اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔شب برآت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ امسال کورونا وائرس کے باعث پاکستان علماء کونسل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شب برآت پر گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔ عوام نے گھروں میں ہی رہ کر کورونا کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی ۔

شب برآت

مزید :

صفحہ اول -