پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

  

اسلام آباد /ایبٹ آباد (این این آئی) پاکستان کو کورونا وائرس کاعلاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کر لیا گیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس کی 20رکنی ٹیم مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرارامریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا۔ایوب میڈیکل کمپلکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا کہ پچیس پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے، ایک گروپ کو2 ادویات ارتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی۔پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلورو کوائن کا تجربہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تیسرے گروپ میں شامل پچیس مریضوں روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ مریضوں کا چناو? ان کی صحت،عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر ہوگا۔پروفیسر عمر فاروق نے کہا کہ عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد کورونا کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -