کرونا بحران پر ترقی پزیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچر نگ کی جائے: شاہ محمود

          کرونا بحران پر ترقی پزیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچر نگ کی جائے: شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ کرونا وبائی تناظر میں، کمزور معیشتوں کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر، وزیر اعظم کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز سے اپنے ملائشین ہم منصب کو آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ سے انہیں اپنے وسائل، اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے استعمال کرنے کا موقع میسر آئے گا، ملائشین وزیر خارجہ نے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ سے متعلق، وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاملے کو جی 20 ممالک کے ساتھ اٹھانے کا عندیہ دیا۔ بدھ کووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملایشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اوروزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر حشام الدین حسین کو مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ سے انہیں اپنے وسائل، اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے استعمال کرنے کا موقع میسر آئے گا، ملائشین وزیر خارجہ نے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ سے متعلق، وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاملے کو جی 20 ممالک کے ساتھ اٹھانے کا عندیہ دیا،وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری، گزشتہ 8 ماہ سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے بھی منافی ہے۔ 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ وویان بالا کرشنن سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیااورکہا کہ کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سنگا پور نے جس مہارت کے ساتھ بروقت اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سنگاپور کی طرف سے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن ”ٹریس ٹو گیدر“ قابل تحسین ہے اور پاکستان سنگاپور کے اس کامیاب تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ سنگاپور کرونا وبائی تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو آگے بڑھانے میں ہماری بھرپور معاونت کریگا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور دورے کی دعوت دینے پر اپنے ہم منصب ڈاکٹر بالا کرشنن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال میں بہتری آنے پر جلد سنگاپور کا دورہ کریں گے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -