افغان حکومت کا 100طالبان قیدی چھوڑنے کا اعلان
کابل (این این آئی)افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے جس میں اہم کمانڈرز شامل نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے ایک روز قبل افغان حکومت پر قیدیوں کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات سے واک آؤٹ کرکے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ معاہدہ ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا ہے کہ طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، ہم معاہدے کے مطابق اپنا کردار نبھا رہے ہیں اور امن کا عمل آگے بڑھنا چاہئے۔جاوید فیصل نے کہا کہ جن قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ان میں 15 کمانڈرز شامل نہیں ہیں اور اضافی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائیگا جس کا انحصار طالبان پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔
افغان حکومت