کرونا سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر توبہ کرنی چاہئے: مولانا طارق جمیل

کرونا سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر توبہ کرنی چاہئے: مولانا طارق جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھرپھیلی وبا ء سے محفوظ رہنے کیلئے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اللہ کے محبوب کا ارشاد ہے کہ جہاں وبائی مرض دیکھو، وہاں سے ایسے بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہو، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر توبہ کی ضرورت ہے، ایک دوسرے سے لڑائیاں ختم کریں۔عملی طور پر اپنے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی معافی مانگیں، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں، ہمارے سیاسی جماعتوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔مولانا طارق جمیل نے تبلیغی جماعت کے ارکان کو بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ میری ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ہر قسم کے حکومتی اقدامات کی پیروی کریں۔
مولانا طارق جمیل

مزید :

صفحہ اول -