(ن) لیگی منفی پروپیگنڈا مسترد، عوام پنجاب حکومت کے گن گاتے رہے ہیں: فیاض الحسن

    (ن) لیگی منفی پروپیگنڈا مسترد، عوام پنجاب حکومت کے گن گاتے رہے ہیں: فیاض ...

  

لاہور (آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت کرونا وائرس کے حوالے سے صحافی برادری کی بھرپورخدمات کی معترف ہے،عثمان بزدار کی ہدایات پر میڈیا نمائندگان کیلئے بھی خصوصی ریلیف پیکج پر کام ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان میں بروقت حکومتی اقدامات سے کرونا کے پھیلاؤ کو محدود کیا گیا ہے،مگراس کے باوجود صحت، تعلیم، روزگار سمیت تمام شعبے کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ بزدار حکومت نے طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تعلیم گھر چینل کا آغاز کیا اور پرائیویٹ اسکولوں کو فیسوں میں کمی، اساتذہ و اسٹاف کو نہ نکالنے پر آمادہ کیا۔فیاض الحسن چوہان نے میڈیا نمائندگان کو ن لیگ کی جانب سے دی گئی حفاظتی کِٹس کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیس ماسک،صابن اور ہینڈ سینی ٹائزر کو مکمل حفاظتی کٹ کا نام دے کر سستا مذاق کیا گیا،نون لیگ کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کے باوجود عوام بزدارحکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔بزدار حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے صحافی برادری کی بھرپور خدمات کی معترف ہے اور عثمان بزدار کی ہدایات پر میڈیا نمائندگان کیلئے بھی خصوصی ریلیف پیکج پر کام ہو رہا ہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -