دنیا بھرمیں کرونا وائرس پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس آج ہو گا

دنیا بھرمیں کرونا وائرس پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس آج ہو گا

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج (جمعرات کو)کرونا وائرس کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس وبائی مرض کے سبب کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے درمیان شدید نوعیت کا انقسام دیکھنے میں آیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان میں سے 9 نے گزشتہ ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ کرونا کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جائے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اپنی بریفنگ دیں۔ یہ مطالبہ کونسل کے مستقل ارکان بالخصوص امریکا اور چین کے درمیان اس وائرس کے حوالے سے جاری تنازعات کے سلسلے میں غیر مستقل ارکان کے مایوس ہوجانے کے بعد سامنے آیا۔ایک سفارت کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ سلامتی کونسل جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بند کمرے کا اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ اجلاس عالمی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گاجس میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے ایجنڈے پر ابھی تک ابہام کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان (ویٹو کا حق نہ رکھنے والے) میں سے جن نو ممالک نے اجلاس طلب کیا ان میں جرمنی، بیلجیم، اسٹونیا، تیونس، انڈونیشیا، ویتنام، نائیجر، ڈومینیکن ریپبلک اور ریاست سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنزشامل ہیں۔سلامتی کونسل کا دسواں غیر مستقل رکن جنوبی افریقا اجلاس طلب کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔ اس کا موقف ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں جنم لینے والی وبا کا تعلق صحت اور معیشت کے بحران سے ہے جبکہ سلامتی کونسل کی ذمے داری بین الاقوامی امن اور سلامتی کا تحفظ ہے۔ لہٰذا اس وبا کو زیر بحث لانا فی الوقت سلامتی کونسل کا کام نہیں ہے۔

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -