ہماری کمپنیاں پاکستان میں کرونا کیخلاف لڑ رہی ہیں، ملکر شکست دینگے: چین

  ہماری کمپنیاں پاکستان میں کرونا کیخلاف لڑ رہی ہیں، ملکر شکست دینگے: چین

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان کیساتھ مل کر کرونا کے خلاف لڑ رہی ہیں،ہم مل کر کرونا کو شکست دیں گے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں کرونا وائرس پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے معلومات و تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس ٹیلی کانفرنس میں دونوں ممالک کی افواج کے طبی ماہرین شریک ہوئے۔چینی سفارتخانے کے مطابق ووہان میں کرونا وائرس پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اورووہان میں کئی ماہ بعد لاک ڈوان ختم کر دیا گیا ہے۔صورتحال بہتر ہونے کے باعث ووہان میں موجود پاکستانی طلبا نے اپنے ہاسٹلز میں پارٹی کا اہتمام کیا۔اپنے بیان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مل کر کرونا کے خلاف لڑ رہی ہیں اور چینی کمپنی زونگ کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں فری انٹرنیٹ ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

چین

مزید :

صفحہ اول -